کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ مین سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کمی کیساتھ 1927 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار ایک سو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 558 روپے ہوگئی۔