کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر گھٹ کر 1996 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 584 روپے ہوگئی۔