سٹاک مارکیٹ: تاریخی اضافے کے بعد 100 انڈیکس میں 142 پوائنٹس کی کمی

Published On 07 November,2023 06:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج اُتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار کی حد عبور کرگیا تاہم کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 125 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 53 ہزار 736 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

یاد رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 737 پوائنٹس اضافے سے 53 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 27 کروڑ 87 لاکھ 47 ہزار 6 روپے مالیت کے 24 کروڑ 61 لاکھ 64 ہزار 787 شیئرز کا لین دین ہوا۔