سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 23 November,2023 05:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنے لگے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 701 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 58 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کیساتھ 58 ہزار 199 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 17 ارب 65 لاکھ 57 ہزار 46 روپے مالیت کے 30 کروڑ67 لاکھ 39 ہزار 122 شیئرز کا لین دین ہوا۔