اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی چین کے شہر سوزہو میونسپل گورنمنٹ کے میئر کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔
وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سوزہو میونسپل گورنمنٹ کے معزز میئر وو کنگ وین کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور سوزہو کے درمیان تعاون کے بے پناہ امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر گوہراعجاز اور میئر وو کنگ وین نے مضبوط دوطرفہ تعلقات استوار کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ توجہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے کنیکٹیویٹی اور تعاون بڑھانے، تجارت اور اقتصادی ترقی کے نئے مواقع کی نشاندہی، ان سے فائدہ اٹھانے پر مرکوز ہے۔