کراچی: (دنیا نیوز) بڑی مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے روز بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1400 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔
سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 62 ہزار 361 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
امریکی کرنسی
ادھر انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔