کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کیلئے ایک ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دوسری بار بجلی مہنگی کر دی گئی۔
نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی2.87 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کیلئے اضافے کا بوجھ بڑھ کر 4.12 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی یہ منظوری جنوری تا مارچ 2023ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دی گئی، نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث صارفین پر 9 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔