لاہور: (ویب ڈیسک) ٹیکسز اور طلب میں کمی کے باعث سولر پینلز کی قیمتوں میں 60 فیصد تک کمی ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق 550 واٹ کے سولر پینل کی قیمت 43 ہزار روپے کم ہو گئی ہے جس کے بعد سولر پینل کی نئی قیمت 70 ہزار سے کم ہو کر 27 ہزار ہو گئی ہے، اسی طرح 450 واٹ کے سولر پینل کی قیمت میں 24 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ 330 واٹ کا پینل 20 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
تاجر برادری کا کہنا ہے کہ سولر پینل کی امپورٹ کھلنے اور ٹیکسز میں ریلیف ملنے کے باعث قیمتوں میں کمی ہوئی ہے تاہم سولر پینلز سستا ہونے کے بعد اس کی فروخت میں اضافہ بھی ہو گیا۔