وزارت خزانہ نے مالی سال 2024-25ء کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری کر دیا

وزارت خزانہ نے مالی سال 2024-25ء کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری کر دیا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے، تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2024ء کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز ہے، سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ سٹریٹیجی پیپر 22 اپریل تک وفاقی کابینہ سے منظور کرانے اور بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 22 مارچ سے 5 اپریل کے دوران منعقد کرنے کی تجویز ہے۔