پنجاب کا سپلیمنٹری بجٹ کہاں خرچ ہو گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Published On 28 February,2024 06:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کا 358 ارب روپے کا سپلیمنٹری بجٹ کہاں خرچ ہو گا تفصیلات سامنے آگئیں۔

پنجاب کے 358 ارب روپے کے سپلیمنٹری بجٹ میں محکمہ پولیس کیلئے 13 ارب 872 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، تعلیم کے لئے 10 ارب 16 کروڑ اور ہیلتھ سروسز کیلئے 27 ارب 64 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

زراعت کیلئے 21 ارب 63 کروڑ روپے، ویٹرنری کیلئے 1 ارب 64 کروڑ 31 لاکھ اور سول ورکس کیلئے 1 ارب 25 کروڑ 81 لاکھ 16 ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے۔

ریلیف پیکیج کی مد میں ایک ارب 31 کروڑ 36 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، سبسڈیز کیلئے 21 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

متفرق اخراجات کی مد میں 62 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ گندم اور چینی کی خریداری کیلئے 30 ارب اور ڈویلپمنٹ کی مد میں 28 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔