منی بجٹ کے اثرات شروع، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

Published On 15 February,2023 10:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) منی بجٹ کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، اوگرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

ایل پی جی پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی گئی جس کے باعث ایل پی جی 3 روپے 21 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 26 روپے مہنگا ہو گیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 266 روپے فی کلو جبکہ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 141 روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ جی ایس ٹی کی شرح بڑھنے سے ہوا۔
 

Advertisement