لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ذیشان خانزادہ سے متعلق جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں۔
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے بعد حکومتی سینیٹر نے بھی اپنی ہی حکومت پر تنقید کرنا شروع کر دی۔ سینیٹر ذیشان خانزادہ نےسینیٹ سے منی بجٹ سفارشات منظوری کی مخالفت کی۔ حکمران جماعت نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے بعد حکومتی سینیٹر کی بھی اپنی ہی حکومت پر تنقید۔ سینیٹر ذیشان خانزادہ نےسینیٹ سے منی بجٹ سفارشات منظوری کی مخالفت کی۔ حکمران جماعت کا سینیٹر ذیشان خانزادہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ۔@ZobiakhurshidZK
— Aamir Nawaz Talpur (@AamirNTalpur) January 19, 2022
رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے بعد حکومتی سینیٹر کی بھی اپنی ہی حکومت پر تنقید۔ سینیٹر ذیشان خانزادہ نےسینیٹ سے منی بجٹ سفارشات منظوری کی مخالفت کی۔ حکمران جماعت کا سینیٹر ذیشان خانزادہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ۔
— Usama Khan (@UsamaKh34581400) January 19, 2022
زرائع کہ مطابق پی ٹی ائی کا سینیٹر ذیشان خانزدہ کو شوکاذ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ، سینیٹر ذیشان خانزادہ نے منی بجٹ کے دوران سینٹ سے سفارشات کی منظوری کی مخالفت کی تھی،سنیٹر ذیشان خانزادہ سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت واپس لینے جانے کا امکان @SenKhanzada
— Usman Khan (@IUsmanKhan786) January 19, 2022
ان خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ذیشان خانزادہ کا کہنا تھا کہ مجھ سے منسوب میڈیا میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، الحمد للہ پی ٹی آئی ایک مضبوط جماعت ہے جس نے عوام کی بہتری کے لئے منی بجٹ میں اہم ترامیم کیں جن سے میں مکمل طور پر متفق ہوں، جس کا ثبوت کمیٹی کی رپورٹ ہے ان خبروں کامقصد صرف پارٹی میں انتشار پھیلاناہے۔
مجھ سے منسوب میڈیا میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں الحمداللہ پی ٹی آئی ایک مضبوط جماعت ہے جس نے عوام کی بہتری کےلئے منی بجٹ میں اہم ترامیم کیں جن سے میں مکمل طور پر متفق ہوں جس کا ثبوت کمیٹی کی رپورٹ ہےان خبروں کامقصد صرف پارٹی میں انتشار پھیلاناہےhttps://t.co/usviOX1Ksc
— Senator Zeeshan Khanzada (@SenKhanzada) January 19, 2022