پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت آئندہ 3 ماہ کیلئے بجٹ پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق3 ماہ کے بجٹ کا حجم 400 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے، محکمہ خزانہ نے بجٹ سے متعلق اقدامات شروع کر دیئے۔
آئندہ تین ماہ کے بجٹ کی صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، بجٹ منظوری کیلئے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی 2023 سے جون 2024 تک بجٹ کی منظوری لی جائے گی، کابینہ اجلاس میں سابق نگران حکومت دور میں پیش کئے گئے بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔