پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اخراجات کی مد میں 10 فیصد اضافے کا امکان ہے، محکموں سے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اخراجات کی تفصیل طلب کر لی گئی ہے۔
گزشتہ مالی سال کا بجٹ 4، 4 ماہ کی تین قسطوں میں منظور کروایا گیا، گزشتہ مالی سال کے بجٹ کی دو قسطیں نگران حکومت نے منظور کروائی تھیں، موجودہ حکومت نے مارچ کے مہینے میں ایک ماہ کا بجٹ کابینہ سے منظور کروایا تھا۔
اگلے تین ماہ کا بجٹ اسمبلی سے منظور کروانے کی تیاری تھی، تاہم اجلاس نہ بلایا جا سکا، گزشتہ دو ماہ سے صوبائی حکومت بغیر منظوری کے اخراجات کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اختلافات کے باعث اسمبلی اجلاس نہیں بلایا جا رہا، ہائیکورٹ نے اسمبلی منظوری کے بغیر بجٹ پر حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔