کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل پانچویں روز بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے اضافہ کے بعد 2 لاکھ 23 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کے نرخوں میں 2315 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 91 ہزار 958 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر اضافے کے ساتھ 2115 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔