اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت معاشی صورتحال، ایف بی آر کی آٹومیشن سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی نظام کی مجموعی اصلاح اور حکومتی اخراجات میں بڑی کمی لانے کیلئے جامع سفارشات طلب کر لیں، ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور آٹو میشن کے عمل کے فوری آغاز کی بھی ہدایت کردی۔
شہبازشریف نے ہدایت کی کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے دنیا کا بہترین ماڈل اپنایا جائے، وزیراعظم نے بہترین خدمات کے فوری حصول کے امکانات کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی، وزیراعظم نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کیلئے میرٹ پر قابل لوگ لائے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزارت داخلہ انسداد سمگلنگ کیلئے پوری قوت سے کام کرے گی، فوج بھرپور معاونت کرے گی۔