کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 26 ڈالر اضافے کیساتھ 2 ہزار 174 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2750 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2358 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 602 روپے ہوگئی۔