کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بر قرار رہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2198 ڈالر پر برقرار ہے جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 30 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1لاکھ 97 ہزار 360 روپے پر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔