کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 2179 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1544 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 730 روپے ہوگئی۔