کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر سونے کے نرخوں میں 600 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی۔
600 روپے کمی کے بعد سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کے نرخ 515 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 530 روپے ہوگئے۔
عالمی منڈی میں سونے کا ریٹ 5 ڈالر کم ہونے کے بعد 2170 اونس ہے۔