کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر اضافے کیساتھ 2168 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 215 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 550 روپے ہوگئی اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 945 روپے ہوگئی۔