کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 14 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔