کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 63 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے 20 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔