کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 7 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 28 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 30 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔