کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 24 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 4 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔