پی آئی اے انتظامیہ کا بڑا فیصلہ، طیاروں کے پارٹس فروخت کرنے کا اعلان

Published On 30 March,2024 04:35 pm

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پی آئی اے کی نجکاری کے بعد کروڑوں روپے مالیت کے حامل مختلف کیٹیگریز کے طیاروں کے اضافی سپیئر پارٹس فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق طیاروں کے فروخت کیے جانے والے پرزوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں، پی آئی اے انتظامیہ نے بوئنگ 737 ، بوئنگ 707، فوکر اور سیسنا طیاروں کے اضافی پرزوں کی فروخت کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بوئنگ، فوکر، سیسنا طیاروں کے اضافی پرزے کئی سال سے پی آئی اے کے سٹور میں موجود تھے، ’جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر‘ پرانے طیاروں کے پرزے فروخت کے لیے پیشکش طلب کرلی ہیں۔

واضح رہے پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ٹینڈر میں حصہ لینے کے لیے درخواست 29 اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔