سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 02 April,2024 04:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا فائدہ ہوگیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 90 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 66 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 66 ہزار 796 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 4 ارب 23 کروڑ 64 لاکھ 5 ہزار 698 روپے مالیت کے 9 کروڑ 48 لاکھ 65 ہزار 141 شیئرز کا لین دین ہوا۔