کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی کیساتھ 2306 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 932 روپے ہوگئی۔