کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے کیساتھ 2291 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار ایک سو روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 704 روپے ہوگئی۔