کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 47 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 225 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 943 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کےباعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 245 روپے کی سطح پرپہنچ گئی۔