کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کیساتھ 2178 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 302 روپے ہوگئی۔