کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر کمی کیساتھ 2165 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 645 روپے ہوگئی ہے۔