عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سیکڑوں روپے سستا ہوگیا

Published On 03 May,2024 04:42 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کم ہوکر 2297 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 418 روپے ہوگئی۔