کراچی :(ویب ڈیسک ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کی رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے عبوری اضافے کی درخواست پر کے-الیکٹرک سے تحریری جواب بھی طلب کر لیا۔
دوران سماعت نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ کے-الیکٹرک نے 20 ارب 27 کروڑ سے 25 ارب 83 کروڑ روپے کا عبوری اضافہ مانگا ہے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی نےکے-الیکٹرک صارفین کے لیے ٹیرف میں مجوزہ اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کے-الیکٹرک کی نااہلی کہ سزا کراچی کے عوام کو نہیں دی جاسکتی، کے-الیکٹرک کا سارا انحصار آئی پی پیز اور این ٹی ڈی سی پر ہے، جماعت اسلامی کے مطابق کراچی کے شہری 3 سے 18 گھنٹے یومیہ کی لوڈشیڈنگ برداشت کر رہے ہیں۔