آئی ایم ایف کی آئندہ 4 سالوں میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کی پیشگوئی

Published On 13 May,2024 05:14 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں آئندہ 4 سالوں میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مالی سال 2028 تک مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد کی سطح سے بھی کم ہونے کی توقع ہے، پاکستان میں مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 7.6 فیصد رہے گی۔

آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد رہے گی، چار سالوں میں زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل اضافے کا امکان ہے، 2028 میں پاکستان کے سرکاری ذخائر 20.2 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں آئندہ 4 سالوں میں جی ڈی پی گروتھ میں مسلسل اضافے کی بھی پیشگوئی کی گئی، 2028 تک پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔