آئی ایم ایف وفد کی محمد اورنگزیب سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر بات چیت

Published On 13 May,2024 10:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف وفد نے وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن چیف نیتھن پورٹر نے کی، ملاقات میں گورنر سٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر بھی شریک ہوئے۔

ملاقات کا مقصد پاکستان کے ساتھ نئے قرض پروگرام پر بات چیت کا آغاز ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف مشن کا خیر مقدم کیا، وزیر خزانہ نے معیشت سے متعلق میکرو اکنامک اشاریوں سے آگاہ کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔