کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے کی کمی کیساتھ 278 روپے 18 پیسے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔