اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے جاپانی کمپنی سوزوکی کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں گلوبل وائس پریذیڈنٹ، ایشیا ہیڈ، سی ای او اور ایم ڈی سوزوکی پاکستان شامل تھے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مجھے وہ وقت یاد ہے جب دنیا میں سب سے زیادہ سٹیل ملز جاپان میں ہوا کرتی تھیں، جاپان سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ عالمی سطح پر مسابقتی برآمدات کو کیسے فروغ دیا جائے، پاکستانی مارکیٹ کی صلاحیت پر یقین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کے مواقع کو مسلسل تلاش کر رہے ہیں، سوزوکی میکرو اکنامک استحکام اسی وقت آسکتا ہے جب برآمدات پر توجہ دی جائے، پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے روڈ میپ تیار کرے گی۔
سوزوکی کے وفد نے بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان میں اپنے ایندھن کی پیداواری یونٹ کیلئے حکومت سے تعاون طلب کر لیا، انہوں نے کہا کہ سوزوکی کے نئے پلانٹ کے ذریعے گرین انرجی کو فروغ ملے گا۔