اسلام آباد :(دنیا نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ نے نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نادرا سے متعلق جائزہ اجلاس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، اجلاس میں نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پالیسی سے شہریت کے اندراج کو شفاف اور فول پروف بنایا جائے گا، شناختی کارڈ اورشہریت کا مستند ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس پالیسی پر تمام صوبوں کا اتفاق رائے بھی حاصل کرنا ہوگا، یونین کونسل کو اس ضمن میں بنیاد کا درجہ حاصل ہے، نادرا کی یونین کونسلز تک رسائی اس سلسلے میں انتہائی ضروری ہے۔
اجلاس میں چھ بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز میں اضافے کے پلان کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کیلئے خدمت مراکز میں بھی نادرا کاؤنٹرز کا بھی آغاز کیا جائے گا۔