پشاور: (دنیا نیوز) ڈپٹی کمشنر نے ڈبل روٹی، بسکٹ اور سموسے کی قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق بڑی ڈبل روٹی کی قیمت 220 روپے سے کم کر کے 200 روپے کر دی گئی، بسکٹ کی قیمت 700 سے کم کر کے 600 روپے کر دی گئی۔
سموسے کی قیمت 30 روپے سے کم کر کے 20 روپے کر دی گئی، اعلامیہ کے مطابق مطلع کردہ نرخوں کو فوری طور پر لاگو کیا جائے گا۔