اسلام آباد: (دنیانیوز) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.06 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، مہنگائی کا مجموعی پارہ 21 اعشاریہ 22 فیصد کی سطح پر آگیا۔
ادارہ شماریات کی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 28 پیسے اضافہ ہوا، بیف 10 روپے تک اور مٹن 20 روپے اور دال چنا فی کلو 3 روپے تک مہنگی ہوئی، انڈے فی درجن 2 روپے، زندہ مرغی فی کلو 1 روپے اور دہی 27 پیسے مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 27 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، پیاز کی فی کلو قیمت 27 روپے اور لہسن فی کلو 46 روپے تک سستا ہوا۔