کراچی: (دنیا نیوز) عالمی بینک کا مشن سندھ میں سیلاب سے متعلق جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا، حکام نے سندھ ریزیلینس اور سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔
سندھ کے اعلیٰ حکام نے عالمی بینک کے مشن کو منچھر لیک میں پانی کے اوور فلو پر قابو پانے کیلئے اقدامات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ڈسچارج گیٹس کی تعداد 5 سے 12 تک بڑھ جانے سے منچھر جھیل سے سیلاب کا امکان 70 فیصد تک کم ہو گیا ہے۔
ورلڈ بینک مشن کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پانی کے اخراج کو 12000 کیوسک سے بڑھا کر 52000 کرنے میں مدد ملے گی، 30 کلومیٹر کے رقبے میں پشتوں کی سطح بھی مزید دو فٹ بلند ہوئی ہے جسے بیس فٹ سے تیس تک چوڑا کر دیا گیا۔