خیبر پختونخوا حکومت کا 121 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ روپے قرض لینے کا فیصلہ

Published On 05 June,2024 02:15 pm

پشاور:(دنیا نیوز) قرضوں میں ڈوبے خیبر پختونخوا پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا حکومت مالی سال 25-2024 میں بھاری قرضے لینے کا پلان سامنے آ گیا، بین الاقوامی اداروں سے اگلے مالی سال میں121 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ روپے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے ڈی پی کی دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے عالمی بینک سے 60 ارب 52 کروڑ،ایشیائی ترقیاتی بینک سے 46 ارب 93 کروڑ کا قرضہ لے گی، بجٹ میں دوست ملک چین سے 1 ارب 49 کروڑ کا قرض ملنے کی توقع بھی کی گئی، امریکی امدادی ادارے یوایس ایڈ سے 3 ارب 9 کروڑ کا قرض لیا جائے گا۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا کہ بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی سے 12 ارب، کے ایف ڈبلیوسے 2 ارب 49 کروڑ کا قرض لیا جائے گا، بجٹ میں بین الاقوامی امدادی اداروں سے 8 ارب 83 کروڑ 30 لاکھ روپےکی گرانٹ ملنے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے خیبر پختونخوا حکومت کو قرضوں کی مد میں 630ارب روپ وصول کئے جا چکے ہیں، مزید930ارب روپے معاہدوں کے تحت قسط وار مل رہے ہیں۔