کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے بجٹ میں اضافے کی تجویز پیش کر دی گئی۔
رواں سال سکھر، شہید بے نظیر آباد میں آٹزم سینٹرز منصوبے مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈونر اداروں، این جی اوز کے اشتراک سے خصوصی تعلیم کے اداروں اور مراکز کی بحالی کی سکیمیں بھی زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق سٹی آف اینجلز منصوبہ بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے جبکہ خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے لیے فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں سندھ حکومت خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کی بہبود میں کام کرنے والی این جی اوز کو گرانٹس بھی دے گی۔