عالمی بینک کی پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری

Published On 15 June,2024 10:51 am

اسلام آباد: (مدثرعلی رانا) عالمی بینک نے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دیدی۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ رقم پنجاب میں پرائمری کی سطح پر بچوں کی تعداد میں اضافے اور پڑھنے کی مہارت میں بہتری پر خرچ ہو گی، منصوبے سے 50 لاکھ بچے، 7 ہزار ہیڈ ٹیچرز اور ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد اساتذہ براہ راست مستفید ہوں گے۔

ناجے بن حسائن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 70 لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں، اس منصوبے سے حکومت پنجاب کو یہ تعداد کافی حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔