بجلی صارفین سے پیشگی بل وصول کرنے کی تیاری، 35 ہزار میٹر نصب

Published On 20 June,2024 06:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک سے جہلم تک بجلی صارفین سے پیشگی بل وصول کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

آئیسکو نے بجلی کے صارفین کیلئے پری پیڈ بجلی میٹر نصب کرنا شروع کر دیئے، نیپرا نے آئیسکو کو ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر پائلٹ پراجیکٹ کی اجازت دے دی، پری پیڈ میٹر صارفین سے ماہانہ فیول اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ الگ وصول نہیں کیا جائے گا۔

پری پیڈ میٹر صارفین کیلئے بجلی کے نرخ بھی الگ ہوں گے، پری پیڈ صارفین کیلئے بجلی کا ریٹ مہنگا ہوگا، پری پیڈ صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں کی منظوری نیپرا سے لی جائے گی۔

آئیسکو ریجن میں پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد پری پیڈ سسٹم پورے ریجن میں رائج کیا جائے گا، آئیسکو نے راولپنڈی میں 35 ہزار پری پیڈ میٹر نصب کر دیئے، پہلے مرحلے میں راولپنڈی، ٹیکسلا میں 8 لاکھ 79 ہزار پری پیڈ میٹر لگائے جائیں گے۔

آئندہ 2 برس میں آٹک سے جہلم تک سمارٹ پری پیڈ میٹر نصب کئے جائیں گے، بجلی صارفین سے پری پیڈ میٹر کے تحت موبائل فون کے طرز پر ایڈوانس بل وصول کیا جائے گا۔

پری پیڈ میٹر کیلئے ایزی لوڈ رقم ختم ہونے پر بجلی خود بخود منقطع ہو جائے گی۔