اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف بی آر نے ملک بھر میں یوریا فرٹیلائزر ڈیلرز کے آڈٹ کا آغاز کر دیا۔
ایف بی آر کے مطابق آڈٹ کا مقصد یوریا فرٹیلائزر ڈیلرز کی آمدنی پر صحیح انکم ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہے، مجموعی طور پر437 کیسز کے آڈٹ کیلئے نوٹسز جاری کئے گئے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق آڈٹ کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اسے بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
ایف بی آر کے مطابق تمام نان فائلرز کو متعلقہ ان لینڈ ریونیو فارمیشنز کی طرف سے نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔