اگر کسی کی سم غلط بلاک ہوئی تو بتائیں ہم معافی مانگیں گے: چیئرمین ایف بی آر

Published On 13 June,2024 02:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ملک امجد زبیر نے کہا ہے کہ اگر کسی کی سم غلط بلاک ہوئی ہے تو بتائیں ہم معافی مانگیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک امجد زبیر کا کہنا تھا کہ سم بلاک ہونے سے پہلے ان تمام افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جن کی سم بلاک ہوئی انہیں نوٹس دیا گیا کہ اچانک ریٹرن جمع کرانا چھوڑ دیئے، گوشوارے جمع کرانے کی یاد دہانی کا نوٹس دے کر سم بلاک کی گئی۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ 6 ارب روپے کے کیس اپیلوں میں ہیں، اگر کسی کی سم غلط بلاک ہوئی ہے تو بتائیں ہم معافی مانگیں گے۔