اسلام آباد :(دنیا نیوز) ریئل اسٹیٹ کی جائیدادوں کی فروخت پر پہلی مرتبہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق فنانس ترمیمی بل بلڈر اور ڈیویلپر کی کسی بھی لانچ کردہ پروڈکٹ پر 3 فیصد ایف ای ڈی عائد ہوگی، ترمیمی بل کمرشل پلاٹ فروخت کرنے پر 3 فیصد ایف اے ڈی عائد ہوگی، فنانس ترمیمی بل 2024 فروخت کرنے والا اگر فائلر ہوا تو 3 فیصد ایف اے ڈی دے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ فنانس ترمیمی بل 2024 فروخت کرنے والا اگر لیٹ فائلر ہوا تو 5 فیصد ایف اے ڈی دے گا، فنانس ترمیمی بل 2024 فروخت کرنے والا اگر نان فائلر ہوا تو 7 فیصد ایف اے ڈی دے گا۔
ایف بی آر ذرائع نے مزید بتایا کہ فنانس ترمیمی بل 2024 اسلام آباد میں سیون ای کے تحت فارم ہاؤس، بڑے گھروں پر پانچ لاکھ روپے کیپیٹل ویلیو ٹیکس، اسلام آباد میں 2000 سے 4000 گز تک کے فارم ہاؤس اور گھروں کی فروخت پر 5 لاکھ روپے سی وی ٹی عائد ہوگا، اسلام آباد میں 4 ہزار گز سے بڑے فارم ہاؤس اور گھروں کی فروخت پر 10 لاکھ کیپیٹل ویلیو ٹیکس عائد ہوگا۔