لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ خوراک کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 523 فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کی۔
وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ گراں فروشی، نامکمل لیبلنگ اور ناقص انتظامات پر 7 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے، متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کئے ،لاہور ڈویژن میں 25، فیصل آباد 43، ساہیوال میں 33 مقامات چیک کیے۔
صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں61، سرگودھا میں 77 مقامات کی چیکنگ کی گئی، ملتان ڈویژن میں 38، بہاولپور 35 اور ڈی جی خان میں 89 ، گجرات ڈویژن میں 85 گوجرانوالہ میں37 مقامات کی چیکنگ ہوئی۔
بلال یاسین نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے، پنجاب کی مارکیٹوں میں مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جارہا ہے، وافر سٹاک کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔